مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ستیہ نڈیلا نے بھی اے آئی کی تیز رفتار ترقی کے حوالے سے جاری بحث میں محتاط رویے کی حمایت کر دی۔
ستیہ نڈیلا  کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اے آئی کمپنی اینتھروپک کے سی ای او داریو اموڈی نے اے آئی ماڈلز کی ترقی کی رفتار کچھ کم کرنے اور ٹیکنالوجی کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
اُنہوں نے اے آئی کی تیز رفتار ترقی سے متعلق اے آئی کمپنی اینتھروپک کے سربراہ ڈاریو اموڈے کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اے آئی انسانی کنٹرول میں نہ رہے تو اس کی ترقی کا کوئی فائدہ نہیں۔