World
ایران میں تباہ ہوئے امریکی ایف 15 طیارے کے پائلٹ و ویپن سسٹم افسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو جاری
ایران میں اصفہان کے قریب ہوئے تباہ امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن سسٹم افسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کر دی گئی۔
مصنف Rubab Shakeel69K بار پڑھا

ایران میں اصفہان کے قریب ہوئے تباہ امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن سسٹم افسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کر دی گئی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ویپن سسٹم افسر نے بتایا کہ پیراشوٹ میں خرابی کے باعث گرنے سے کمر، کندھا اور بازو ٹوٹا، سر اور چہرے پر زخم آئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی فورسز سے بچنے کے لیے شدید زخمی ہونے کے باوجود 7 ہزار فٹ اونچی پہاڑی پر چڑھا، ایک پستول، رابطہ و ٹریکنگ ڈیوائس کے سوا ساتھ کچھ نہ تھا، محفوظ مقام پر پہنچ کر امریکی فوج سے رابطہ کیا۔
ایران نے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی


