World
جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں: زہرہ دستگیر
ٹوکیو: سفارت خانہ پاکستان جاپان میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی زہرہ دستگیر نے کہا ہے کہ جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم جاپانی زبان کی مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث پاکستان ان مو
مصنف عرفان صدیقی ، ٹوکیو84K بار پڑھا

ٹوکیو: سفارت خانہ پاکستان جاپان میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی زہرہ دستگیر نے کہا ہے کہ جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم جاپانی زبان کی مناسب تربیت نہ ہونے کے باعث پاکستان ان مواقع سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا پا رہا۔
وہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہی تھیں۔
زہرہ دستگیر نے کہا کہ مسلسل کوششوں کے باوجود پاکستان میں مطلوبہ تعداد میں جاپانی زبان سکھانے والے معیاری ادارے قائم نہیں ہو سکے۔ اسی وجہ سے نیپال، بھارت اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستانی نوجوانوں کی بہت کم تعداد ملازمت کے لیے جاپان پہنچ رہی ہے۔



