World
ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے کررہا ہے، ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی۔
مصنف Sajid Ansari21K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے کررہا ہے، ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں کروں گا جو ہمارے لیے اچھا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی پیٹرول کی قیمت تیزی سے نیچے آئے گی۔



