اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو میں ایران پر بمباری کے بجائے سپریم لیڈر کو فون کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 ستمبر 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونے سے متعلق حیران کن بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو م

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 ستمبر 2026ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونے سے متعلق حیران کن بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو میں ایران پر بمباری کے بجائے سپریم لیڈر کو فون کرتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو میں ایران پر بمباری کے بجائے ایرانی سپریم لیڈر کو فون کرتا۔ میں فون کرکے کہتا کہ میرے سپریم لیڈر! آپ کیسے ہیں جناب؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کرسکتے ہیں؟ یہ بہت سادہ سی بات ہے کہ امریکا ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے سکتا۔ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔



