World
امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کر دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کر دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، امریکا کو ناکہ بندی اور پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔
مصنف Bilawal Soomro29K بار پڑھا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کر دے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، امریکا کو ناکہ بندی اور پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔
بھارٹی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اس نے ناکہ بندی کا قدم اٹھایا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سمندری راستہ کوئی ایسا راستہ نہیں ہے جس پر ہماری زندگی کا مکمل انحصار ہو، امریکا اپنے اس طریقے میں بھی کامیاب نہیں ہوگا۔
ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، صدر پزشکیان


