برطانیہ میں ایک سابق خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم کے جنسی استحصال کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
30 سالہ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر برونوِن جیمز نے ہیمپشائر اور ولٹ شائر کے اسکولوں میں 2 طالبات سے متعلق جرائم کا اعتراف کیا، جبکہ ایک طالب علم سے متعلق الزامات میں جیوری نے انہیں مجرم قرار دیا۔
کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے ان طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سامنے آکر شکایات درج کروائیں۔
بھارت: 40 سالہ خاتون ٹیچر 16 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار