World
آبنائے ہرمز کے قریب تیل کے پھیلاؤ کے سیٹلائٹ شواہد سامنے آ گئے
آبنائے ہرمز کے قریب سمندر میں تیل کے پھیلاؤ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel34K بار پڑھا

آبنائے ہرمز کے قریب سمندر میں تیل کے پھیلاؤ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
یورپی کوپرنیکس پروگرام کی جانب سے لی گئی سیٹلائٹ تصویر میں آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایرانی ساحل سے تقریباً 20 کلو میٹر دور سمندر کی سطح پر بھورے رنگ کی دھاریاں دکھائی دے رہی ہیں۔
اسی مقام کی لی گئی ایک اور تصویر میں بھی اسی نوعیت اور تقریباً اتنی ہی لمبائی کی بل کھاتی دھاریاں نظر آئیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ماہرین کی مدد سے سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھاریاں آبنائے ہرمز کے قریب سمندر میں تیل کا پھیلاؤ ظاہر کر رہی ہیں۔
پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ


