World
ایران جنگ ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے تک جاری رہے گی: ڈیموکریٹ سینیٹر
ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے ایران جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel82K بار پڑھا

ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈ مارکی نے ایران جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں ایڈ مارکی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ان کی غیر قانونی اور ناقابلِ فتح ایران جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی، لیکن وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
سینیٹر ایڈ مارکی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اپنے مشیر بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں، یہ اختیاری جنگ ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے تک جاری رہے گی، جب تک کانگریس جنگ کے لیے فنڈنگ روک نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ اس تباہی کو ختم کرنے کے لیے ہم مزید 2 سال انتظار نہیں کر سکتے۔
ایران جنگ کی کامیابی کے امکانات پر وینس تشویش کا شکار


