11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کی 25 ویں برسی پر ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیو یارک میں ایک خصوصی ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر نیو یارک ہاربر پر آسمان 2,977 ڈرونز کی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔
ڈرون لائٹ شو میں 2,977 ڈرونز اس لیے استعمال کیے گئے کیونکہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001ء کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 2,977 افراد ہلاک ہوئے تھے۔