World
یمن میں جاری لڑائی سے 46 ہزار افراد بےگھر ہوچکے، عالمی ادارہ برائے نقل مکانی
بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی کے سیکریٹری جنرل ایمی پوپ نے کہا کہ یمن میں گزشتہ ہفتےسے جاری لڑائی میں کم از کم 46 ہزار افراد بےگھر ہوچکے۔
مصنف Shaukat Pirzada80K بار پڑھا

بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی کے سیکریٹری جنرل ایمی پوپ نے کہا کہ یمن میں گزشتہ ہفتےسے جاری لڑائی میں کم از کم 46 ہزار افراد بےگھر ہوچکے۔
یمن کی صورتحال کے حوالے سے صنعا سے جاری بیان میں انھوں نے کہا یمن میں بےگھر افراد کی تعداد ہر گھنٹے بڑھ رہی ہے۔
ایمی پوپ نے کہا کہ کئی خاندان دوسری یا تیسری بار گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ لڑائی پھیلنے سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔



