World
مصنوعی ذہانت اگلے 10 سالوں میں انسانیت کو ختم کرسکتی ہے، جیکب کاکسن
اے آئی کمپنی اینتھروپک سے کے مرکزی ریسرچر جیکب کاکسن مستعفی ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اگلے دس سالوں میں انسانیت کو ختم کرسکتی ہے۔
مصنف fahad32K بار پڑھا

اے آئی کمپنی اینتھروپک سے کے مرکزی ریسرچر جیکب کاکسن مستعفی ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اگلے دس سالوں میں انسانیت کو ختم کرسکتی ہے۔
اے آئی بنانے والے خود جانتے ہیں کہ اس دہائی کے آخر تک اے آئی ہمیں مار سکتی ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جیکب نے کہا کہ اے آئی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے رہنے کو تیار نہیں۔ اس لیے وہ ایسی دوڑ میں لگی ہیں، جو اے آئی کو اس کے خالق یعنی انسان کے قابو سے باہر کرنے والی ہے۔
جیکب کاکسن کے انکشاف نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، انہوں نے کہا کہ اصل منظر نامہ سائنس فکشن جیسا لگتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حقیقی نہیں، لیکن میرے خیال میں یہ خوفناک حد تک حقیقی ہے۔ اسے سمجھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ دو مہینے پہلے جو کچھ ہوا اس پر غور کریں۔



