World
نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالرز کا چونا لگا دیا
نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالرز کا چونا لگا دیا۔
مصنف fahad46K بار پڑھا

نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالرز کا چونا لگا دیا۔
وفاقی عدالت کی خاتون جج نے ملزمہ کو امریکی حکومت سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیس میں 6 سال 4 ماہ کی سزا سناتے ہوئے 56 ملین ڈالرز کی ادائيگی کا حکم دیا، 5 ملین ڈالرز کے اثاثے ضبط کرلیے، جبکہ مقدمے کے شریک ملزمان پر الگ الگ مقدمات چلائے جائيں گے۔
ذکیہ خان نامی مجرمہ نے بزرگ شہریوں کے لیے ڈے کيئر سینٹر قائم کرکے امریکی حکومت سے فراڈ کرکے ادائیگیاں حاصل کیں، خاتون کو 2024 میں گرفتار کیا گيا تھا، ضمانت اور ديگر مراحل مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز نیو یارک کی وفاقی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔



