World
یورپی ملکوں میں پناہ کی درخواستوں میں کمی، 2026 کی پہلی ششماہی میں 332,000 درخواستیں موصول
2026 کی پہلی ششماہی میں یورپی ممالک کو بین الاقوامی تحفظ کے لیے 332,000 درخواستیں موصول ہوئیں، جو 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں۔ یہ 2021 کے بعد سے کسی بھی سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے ک
مصنف حافظ انیب راشد74K بار پڑھا

2026 کی پہلی ششماہی میں یورپی ممالک کو بین الاقوامی تحفظ کے لیے 332,000 درخواستیں موصول ہوئیں، جو 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں۔ یہ 2021 کے بعد سے کسی بھی سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے کم تعداد ہے۔
یہ بات یورپی یونین کی ایجنسی برائے اسائلم کی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی گئی۔ پناہ کے حصول کے تازہ ترین رجحانات کا '2026 کا سال کے وسط میں جائزہ' کے عنوان سے شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی میں، ای یو پلس ممالک کو پناہ کی تقریباً 332,000 درخواستیں موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔



