World
ایران نے یمن کی انصار اللّٰہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اللّٰہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، نہ تو وہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی
مصنف Sajid Ansari50K بار پڑھا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اللّٰہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، نہ تو وہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی پراکسی ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو اسے صرف ایک قدم اٹھانا ہوگا اور وہ یہ کہ خطے میں عدم استحکام پر مبنی اپنی مداخلت بند کردے۔



