World
ایران امریکا جنگ: کشیدگی میں کمی کے بجائے شدت مزید بڑھنے کا امکان
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت کے واضح اشارے ملنے لگے ہیں۔
مصنف Naila Abbas99K بار پڑھا

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت کے واضح اشارے ملنے لگے ہیں۔
عرب میڈیا پر شائع ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیجی اور خطے کے رہنما جو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایک بار پھر حملوں اور جوابی کارروائیوں کے بڑھتے سلسلے پر متحرک ہو گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتِ حال میں نمایاں فوجی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر ’تباہ کن میزائل حملہ‘ کیا گیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں ایران امریکا جنگ خلیج کے پانیوں کیلئے خطرہ بن گئی


