بھارتی شہر احمد آباد میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر کے واقعے کو سڑک حادثے کا رنگ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ ایک اسپتال میں استقبالیہ ڈیسک پر کام کرتی تھی، لڑکی کی ایک شخص کے ساتھ نازیبا ویڈیو تقریباً 3 ماہ قبل وائرل ہوئی تھی جس پر اس کے والد اور 38 سالہ بھائی نے مبینہ طور پر خاندانی بدنامی کے خوف سے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
12 اگست کی رات دونوں مقتولہ کو موٹر سائیکل پر سیر کے بہانے گھر سے باہر لے گئے۔