لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 ستمبر 2026ء ) برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم میں خرابی کے باعث 300 پروازیں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، 15 ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر اور اب تک متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ ایئر ٹریفک کنٹرول سروس کے انجینئرز خرابی دور کرنے اور تکنیکی مسئلے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔