سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، مارکوروبیو
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 ستمبر 2026ء ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخا

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 08 ستمبر 2026ء ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی امریکا مسلسل نگرانی کررہا ہے، سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں، ان واقعات پر گہری نظر ہے۔ حوثیوں کیخلاف یمنی فورسز بھی مؤثر زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے معاملے پر برطانیہ جیسا اقدام نہیں کریں گے، امریکا مغربی کنارے کا استحکام متاثر کرنے والا کوئی بھی اقدام نہیں چاہتا۔



