جاپان اور چین دنیا کی تیز ترین ٹرین تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، دونوں ممالک مقناطیسی قوت سے چلنے والی ٹرینوں کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جس میں تقریباً 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا جا سکے گا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں سرکاری ٹرین ساز ادارہ 600 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار والی مقناطیسی ٹرین تیار کر رہا ہے جبکہ جاپان کی جانب سے مرکزی شِنکانسن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے۔