ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز کے مطابق زیرِ آب امریکی ڈرون آبدوز کو ایک پیچیدہ خفیہ کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے داخلی راستے سے قبضے میں لیا گیا۔
ایران نے پکڑی گئی آبدوز کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
ایران کے مطابق قبضے میں لی گئی ڈرون آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسے ڈائیو ایل ڈی کا نام دیا گیا ہے۔