World
9/11 حملوں کے بعد 2 فائر فائٹرز نے مجھے 1 عمارت سے جان بچانے کیلئے نکالا تھا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2 فائر فائٹرز نے مجھے ایک غیر مستحکم عمارت کے قریب سے جان بچانے کے لیے نکالا تھا۔
مصنف Rubab Shakeel82K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد پیش آنے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2 فائر فائٹرز نے مجھے ایک غیر مستحکم عمارت کے قریب سے جان بچانے کے لیے نکالا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ تھا کہ عمارت مجھ پر آ گرے گی، جس پر 2 مضبوط فائر فائٹرز نے مجھے بازوؤں سے پکڑا اور وہاں سے نکلنے کو کہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان 9/11 حملوں کے بعد اپنے کردار سے متعلق ایک ایسے بیانیے کی نئی شکل ہے جو وہ گزشتہ برسوں کے دوران مختلف انداز میں بیان کرتے رہے ہیں۔
نائن الیون کو 25 سال مکمل، آج بھی امریکا میں مسلمانوں کیخلاف تعصب برقرار
نائن الیون کے حملے میں مارے جانیوالے 1103 لوگوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی 


