World
47 سالہ پابندیوں کے بعد ایران سے جنگ لڑنے پر دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی: عباس عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
مصنف Wajiha Naz20K بار پڑھا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کے بعد بھی اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس لیے ایک بار پھر اقتصادی دباؤ کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 47 سال کی پابندیوں کے بعد امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ لڑی، نتیجے میں امریکا کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی۔



