World
برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد اشیا پر پابندی عائد کردی
برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور ادا
مصنف طاہر انعام شیخ99K بار پڑھا

برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔
ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ بعض آبادکار فلسطینیوں کی ’نسلی صفائی‘ میں ملوث ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت اس صورتحال سے چشم پوشی کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں کے محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔



