رياض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر 2026ء) سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں یمن کی حوثی جماعت انصار اللہ نے سعودی عرب کے متعدد سرحد کے قریب واقع شہروں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوگئے، سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اتحادی افواج حوثیوں کی اس جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیں گی۔ سعودی اتحادی افواج اور سعودی وزارتِ خارجہ سے جاری بیانات کے مطابق حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے اہم ترین جنوبی شہروں کو نشانہ بنایا، حوثی باغیوں نے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں شہری آبادیوں اور حساس معاشی و اقتصادی تنصیبات پر حملے کیے، ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 73 عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ BREAKING: Saudi-led coalition vows firm response after Houthi attacks injure 73 civilians🔴 LIVE updates: https://t.co/DBTFyOYdRD pic.twitter.com/ctsQecDvii— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) September 8, 2026 اس حوالے سے سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادی اور معاشی مراکزی پر حملے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس کے علاوہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور بین الاقوامی بحری جہاز رانی پر حوثیوں کے مسلسل حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں اور یہ عالمی تجارت و جہاز رانی کی آزادی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔