ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر 2026ء)  سعودی حکام نے ایک غیرملکی کو منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی عمل شروع کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جازان کے علاقے کے الحارث سیکٹر میں سرحد پر تعینات سیکورٹی حکام کے زمینی گشتی دستوں نے 47 کلوگرام قات سمگل کر کے سرحدی سکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر دو یمنی شہریوں کو گرفتار کر لیاہے۔ حکام کے مطابق دونوں غیر ملکی منشیات کو سعودی سرزمین میں داخل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، تاہم سیکورٹی فورسس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے ان کی کوشش ناکام ہوگئی۔ جازان پولیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کی کوشش کررہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی مضر بیماری سے محفوظ کیا جاسکے ۔ حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ سعودی سرزمیں کو منشیات سے پاک کرنے میں وہ سیکورٹی فورسس کے دست و بازو بنے اور کسی بھی مشکوک فر کی اطلاع حکام کو بروقت دے ۔