برطاینہ کے ایئر پورٹس کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی خرابی سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ 
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی سے برطانیہ کے کئی بڑے ایئر پورٹس متاثر ہوئے ہیں، ہیتھرو، گیٹ وِک، مانچسٹر اور اسٹینسٹیڈ ایئر پورٹس پر پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ برطانیہ کے بڑے ایئر پورٹس سے روانہ ہونے والی سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیتھرو ایئر پورٹ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ اور 367 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ گیٹ وِک ایئر پورٹ پر بھی تقریباً 250 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ این اے ٹی ایس کے فلائٹ پروسیسنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی سامنے آگئی۔