World
امریکی جہازوں پر حملے کی کوششوں پر ایران کو نشانہ بناتے رہیں گے، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ایران امریکی بحریہ کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا، اسے اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
مصنف Raza Muhammad65K بار پڑھا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ایران امریکی بحریہ کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا، اسے اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
کولمبیا کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی کوششوں کے ردعمل میں امریکا ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔
قبل ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔



