اسپین کی شہزادی لیونور نے میڈریڈ کی کارلوس تھری یونیورسٹی میں سیاسیات کی ڈگری کے لیے تعلیم کا آغاز کر دیا۔
20 سالہ شہزادی لیونور کی یونیورسٹی آمد پر حکام، سیکڑوں طلبہ اور شہریوں نے استقبال کیا۔
فیکلٹی ڈین کے مطابق شہزادی نے دیگر طلبہ کی طرح داخلہ امتحان دیا ہے، لیونور  کو شاہی حیثیت کی بنیاد پر کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ شہزادی لیونور 2005ء میں پیدا ہوئی تھیں اور اس وقت اسپین کی ولی عہد ہیں۔
20 سالہ شہزادی لیونور 150 سال بعد اسپین کی پہلی ملکہ بننے کیلئے تیار