World
بھارت: ویوز کا جنون، نوجوان نے ڈیم میں چھلانگ لگا دی، دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
بھارتی ریاست اتر پردیش میں سوشل میڈیا کے لیے چند سیکنڈ کی ریل بنانے کی خاطر ایک شخص نے ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔
مصنف Wajiha Naz92K بار پڑھا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں سوشل میڈیا کے لیے چند سیکنڈ کی ریل بنانے کی خاطر ایک شخص نے ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔
38 سالہ شخص کو جھانسی کے پہوج ڈیم میں پانی کی گہرائی کا درست اندازہ نہ ہوا جس کے باعث وہ چٹانوں پر جا گرا، جس سے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
اتوار کو پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سنسنی خیز اسٹنٹ کر کے ریل ریکارڈ کرنے ڈیم پہنچا، وہ ویوِنگ پوائنٹ کی ریلنگ پھلانگ کر تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے ڈیم میں کود گیا، تاہم چٹانوں پر گرنے باعث اس کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
نوجوان کا بجلی کے تاروں پر خطرناک اسٹنٹ،ویڈیو وائرل


