World
ہمارے پاس امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے: ایران
ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابنِ رضا نے واشنگٹن کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران میں امریکی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے والے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی تکنیکی صلاحیت نہیں۔
مصنف Rubab Shakeel92K بار پڑھا

ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابنِ رضا نے واشنگٹن کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران میں امریکی بحری ناکہ بندی نافذ کرنے والے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی تکنیکی صلاحیت نہیں۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مجید ابنِ رضا نے کہا کہ ایران کے پاس امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور صلاحیت موجود ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ ’کیا ایرانی فورسز ناکہ بندی نافذ کرنے والے امریکی بحری جہازوں پر حملہ کر سکتی ہیں؟‘ قائم مقام ایرانی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو آپ نتائج دیکھیں گے۔
آبنائے ہرمز میں آمدورفت متاثر، امریکا کا ایران کے خلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان


