World
فرانس: ایفل ٹاور ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کر دیا گیا۔
مصنف Wajiha Naz34K بار پڑھا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہندو مذہبی گروہ کے دورے کے موقع پر خواتین ملازمین کو ان کی جگہوں سے ہٹائے جانے کے خلاف گزشتہ روز ہڑتال کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بوچاسنواسی اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا (BAPS) سے وابستہ تقریباً 100 افراد پر مشتمل ایک وفد نے ہفتے کے روز ایفل ٹاور کا دورہ کیا تھا۔
مصر میں مسجد پر حملہ، سوگ میں ایفل ٹاور کی روشنیاں گل


