فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکا نے ایران کے جوہری معاملے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں رپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کو بتایا ہے کہ ایران نے حالیہ رپورٹنگ کی مدت کے دوران اپنے اعلان کردہ جوہری مواد اور تنصیبات کی صورتِ حال سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، جبکہ معائنہ کاروں کو بھی جوہری تنصیبات میں موقع پر جا کر تصدیق کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
رافائل گروسی کے مطابق جون 2025ء میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی تنصیبات میں موجود 60 فیصد تک افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے متعلق آئی اے ای اے کا معلوماتی تسلسل 1 سال سے زائد عرصے سے متاثر ہے۔