سعودی عرب میں میچ کے بعد خواتین کھلاڑیوں کی آپس میں ہاتھا پائی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 ستمبر2026ء) سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی ویمنز سپر کپ کے فائنل میچ کے بعد الہلال اور النصر کی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، اور خواتین

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 ستمبر2026ء) سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی ویمنز سپر کپ کے فائنل میچ کے بعد الہلال اور النصر کی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، اور خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے اوپر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی ۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق میچ کے اختتامی سیٹی بجنے کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا منظر دیکھنے کوملا، جس کے بعد میدان میں موجود دیگر کھلاڑی اور عملے نے مداخلت کر کے اس جھگڑے کو ختم کرایا اور صورتحال کو پرسکون بنایا۔ اخبار کے مطابق ابھی تک کسی بھی سرکاری ادارے کی طرف سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ جھگڑے کی وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے باعث یہ جھگڑا شروع ہوا ۔ واضح رہے کہ طائف کے شاہ فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں الہلال کو 1-4 سے شکست دے کر النصر سعودی ویمنز سپر کپ کا چیمپئن بن گیاتھا۔



