World
اے آئی کی مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے: سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
مصنف Abdullah21K بار پڑھا

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
جنیوا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کےلیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق صنعتی ماہرین کے خدشات سے متفق ہوں۔ اے آئی سے متعلق انتہائی مضبوط، ناقابلِ سمجھوتہ ضمانتیں یقینی بنانی چاہیئیں۔



