World
یوکرین اور امریکا کیساتھ مذاکرات بحالی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، روس
روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم، مذاکرات کے وقت اور مقام کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada25K بار پڑھا

روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، تاہم، مذاکرات کے وقت اور مقام کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر یوکرین جنگ کے خاتمے کی مذاکرات بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، امریکی وفد کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی وفد کے دورہ روس کے بعد صدر ولادیمر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کی کال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا جس میں امریکی نمائندوں کے دورے پر بات ہو سکتی ہے۔



