سری نگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 05 ستمبر 2026ء ) بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ کے کھمبے سے ٹکرا دیا، طیارہ کھمبے سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی پرواز 6E 225 جو نوی ممبئی سے سری نگر ایئرپورٹ پر پہنچی تھی ، جہاں پر 4 ستمبر کو پارکنگ کے دوران پائلٹ نے پارکنگ اسٹینڈ کے ایک پول سے ٹکرا دیا۔

تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ View this post on Instagram واقعے کے بعد طیارے کو ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ مطلوبہ کلیئرنس حاصل ہونے کے بعد طیارہ دوبارہ پروازیں شروع کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صبح 9:02 بجے پیش آئے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (نوز کون) کو نقصان پہنچا۔ تاہم مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ بھارتی ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہیں۔