World
ایران کی اپنے اثاثوں پر حملوں کے جواب میں امریکی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے تو آپ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
مصنف Bilawal Soomro93K بار پڑھا

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے تو آپ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آپ ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے تو ہم خطے میں امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں، اپنے فوجی اڈوں کو دیکھ لیں جو اب قابلِ استعمال نہیں رہے۔
دشمن کی ہر حرکت ہماری بحریہ کی نظروں میں ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب


