ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ کسی بھی خود مختار اور ذمے دار ملک کو امریکی دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کسی ملک کی فوجی موجودگی یا فوجی کارروائیوں میں شرکت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔