World
بھارت: رکشا بندھن پر بھائی پر طنز کرنے والی بھابھی کو نند نے قتل کر دیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر نند نے بھابھی کو بھائی کے بارے میں طنزیہ جملہ کہنے پر مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
مصنف Naila Abbas32K بار پڑھا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر نند نے بھابھی کو بھائی کے بارے میں طنزیہ جملہ کہنے پر مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ نے قتل کی واردات چھپانے کے لیے بھابھی کی لاش گھر کے باہر پانی کی ٹنکی میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ وندنا نے 11 اگست کو خاندان کی مخالفت کے باوجود اپیندر سے مندر میں شادی کی تھی، خاندانی اختلافات کے باعث دونوں الگ کرائے کے مکان میں رہنے لگے تھے۔
بھارت: چھوٹی بہن اور والدین کے قتل میں ملوث بیٹی دوست کیساتھ فرار


