بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر نند نے بھابھی کو بھائی کے بارے میں طنزیہ جملہ کہنے پر مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ نے قتل کی واردات چھپانے کے لیے بھابھی کی لاش گھر کے باہر پانی کی ٹنکی میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ وندنا نے 11 اگست کو خاندان کی مخالفت کے باوجود اپیندر سے مندر میں شادی کی تھی، خاندانی اختلافات کے باعث دونوں الگ کرائے کے مکان میں رہنے لگے تھے۔