World
نئی دہلی میں طلبہ ہاسٹل منہدم، 2 افراد ہلاک، 40 سے 50 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ستیہ نکیتن میں اتوار کی دوپہر طلبہ کے لیے قائم پیئنگ گیسٹ (پی جی) عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے 50 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا
مصنف fahad24K بار پڑھا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ستیہ نکیتن میں اتوار کی دوپہر طلبہ کے لیے قائم پیئنگ گیسٹ (پی جی) عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے 50 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر کارروائی شروع کردی جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) منتقل کیا گیا۔



