World
روسی صدر سے امریکی نمائندہ وٹکوف اور کشنر کی ملاقات
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ماسکو میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔
مصنف Raza Muhammad48K بار پڑھا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ماسکو میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔
کریملن میں ملاقات کے موقع پر صدر پیوٹن کے معاون یوری اُوشاکوف اور روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیریل دیمتریف بھی موجود تھے۔
صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر یوکرین بحران کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، وٹکوف اور کشنر کے ساتھ کام کرنا روس کے لیے اطمینان بخش ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور وزارت خارجہ کی جانب سے انہیں کیف پر حملے عارضی طور پر روکنے کی تجویز ملی ہے اور پانچ ستمبر کی نصف شب کے بعد سے کیف پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔



