دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 04 ستمبر 2026ء ) بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، دہلی پولیس کے افسر نے خاتون صحافی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون صحافی نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ ذہنی و جسمانی طور پر ٹارچر کرنے کے بعد میرا نام پوچھا جارہا ہے،میں بتا رہی ہوں کہ میرے نام میں خان آتا ہے، میں محمد ی ہوں، میں مسلمان ہوں، آج دہلی پولیس کے ایک افسر نے ڈنڈے مارے ہیں، تھپڑ مارے ہیں، بالکل ہم اس افسر کے خلاف کاروائی کریں گے، مسلمان ہونے پر ہمارے ساتھ نفرت کا سلوک کیا گیا،اس کا حساب دہلی پولیس کو دینا پڑے گا اوراس کا جواب دینا پڑے گا، ایک وزیراعلیٰ سے سوال پوچھنے کی سزا دی گئی ہے، خاتون صحافی نے ایک ساتھی صحافی کو دکھایا گیا جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔ مسلمان ہونا جرم بن گیا دہلی پولیس کا خاتون صحافی پر تشدد pic.twitter.com/CNzJoac3uz— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) September 4, 2026