ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی خود سے پوچھیں آپ کی زندگیوں، ٹیکسوں سے کسی اور کی جنگ کیوں لڑی جائے؟
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹوں، بیٹیوں کو لڑنے، جان دینے کے بدلے قرض معافی کی پیشکش کیوں کی جائے؟ امریکی ایسی جنگ کیوں لڑیں جسے اسرائیل جاری رکھنا اور مزید وسعت دینا چاہتا ہے؟
امریکا طاقت کا استعمال کرنے کیلئے بات چیت کا دکھاوا کرتا ہے، اسماعیل بقائی