بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں بھارتی انتظامیہ نے 70 سال پرانی مسجد کو شہید کر دیا، انتظامیہ نے اہل علاقہ کو مسجد سیل کرنے کا کہنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مسجد کی مسماری کی کارروائی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے گزشتہ ماہ مسجد کو سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر قرار دیتے ہوئے اسے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مسلم فریق کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔
بھارت میں مغلیہ دور کی ایک اور تاریخی مسجد پر قبضہ کرنے کے انتہاپسندانہ عزائم