World
امریکا جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
مصنف Adnan Tabish56K بار پڑھا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بہت جلدایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے۔
کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کےقریب واقع ہے۔ کوہ کلنگ گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے، جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔



