World
ایرانی حملوں پر اردن کی تنقید، عباس عراقچی نے اردنی ہم منصب کا موقف مسترد کردیا
امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی کارروائیوں پر اردن کے وزیر خارجہ نے تنقید کی، جس پر ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے اردنی وزیر خارجہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
مصنف Shaukat Pirzada73K بار پڑھا

امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی کارروائیوں پر اردن کے وزیر خارجہ نے تنقید کی، جس پر ان کے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے اردنی وزیر خارجہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایسے حملہ آور کو جواب دینے سے پہلے مزید کتنا انتظار کرے جو اس کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتا۔
عباس عراقچی نے اردنی وزیر خاجہ ایمن صفدی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ابتدائی امریکی حملوں میں عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کی گئیں۔ کیا اردنی وزیر خارجہ اس حقیقت سے واقعی لاعلم ہیں؟



