ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2026ء)  سعودی کا دارالخلافہ ریاض شہر کی سن 1950 ءء میں لی گئی ایک نایاب تاریخی تصوری سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔ دارالخلافہ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی شہری تبدیلیوں سے کئی دہائیاں قبل وہاں کی روزمرہ زندگی کی جھلک تصویر میں نمایان ہے ۔ وائر ل تصویر میں کچے سڑک ، مٹی اور اینٹوں سے بنے مکانات اور روایتی لباس میں ملبوس بچے دکھائی دے رہے ہیں ، جبکہ ایک پرانی گاڑی اس منظر کے درمیا ن سے گزر رہی ہے ۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق وائرل تصویر ایک امریکی ڈاکٹر اور سفارت کار نے لی تھی جو شاہ عبدالعزیز کے علاج میں معاونت کرنے والی طبی ٹیم کا حصہ تھا جو سعودی کے دورے میں آیا تھا ۔واضح رہے کہ ریاض سعودی عرب کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے جو علاقہ نجد کے ساتھ واقع ہے ، بیس سال قبل سعودی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاض شہر کی آبادی بیالیس لاکھ کے لک بگ تھی جو سعودی عرب کا بیس فیصد ہے ۔ ریاض شہر کو سترہ انتظامی میونسپلٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت کام کرتی ہے جس کا سربراہ ریاض کا گورنر ہوتا ہے ۔