World
بھارت: سکندر آباد کے فوجی اسلحہ خانے سے 12 ہتھیار چوری، 4 افراد زیرِ حراست
بھارتی شہر سکندر آباد کے علاقے بولارم میں مدراس رجمنٹ کے فوجی اسلحہ خانے سے 12 جدید ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری ہونے کے بعد 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
مصنف Naila Abbas37K بار پڑھا

بھارتی شہر سکندر آباد کے علاقے بولارم میں مدراس رجمنٹ کے فوجی اسلحہ خانے سے 12 جدید ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری ہونے کے بعد 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے 4 افراد میں فوج کا شہری عملہ بھی شامل ہے۔
چوری ہونے والے ہتھیاروں میں 5 رائفلیں شامل ہیں جن میں اے کے-203 اور انساس رائفلیں بھی شامل ہیں جبکہ 7 پستول، 21 میگزین اور گولیاں بھی غائب ہیں۔
وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے 


